اہم خبریں

سندھ میں پانی کی محرومی کو وفاق کی جانب سے نظراندازکیا جارہا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )شیری رحمان نے کہا ہے کہ ارساایکٹ میں ترمیم سندھ طاس معاہدے پر تیسرا حملہ ہے۔ ارسا کو مشترکہ مفادات کو نسل کیوں نکالا جارہا ہے؟ نگران دور میں بھی سندھ طاس معاہدے حملے کی کوشش کی گئی ۔
پانی کی منصفانہ تقسیم سندھ طاس معاہدے میں موجود ہے۔ سندھ میں پانی کی محرومی کو وفاق کی جانب سے نظراندازکیا جارہا ہے۔ سندھ میں پانی کی قلت کےباعث مشکلات کاسامناہے۔
پانی کی منصفانہ تقسیم صوبوں کیلئےبہت ضروری ہے۔
پانی کےمسئلے کوحل کیےبغیرسندھ کےمسائل حل نہیں ہوں گے۔ تحریری طورپربھی وفاق کوان مسائل کےحوالےسےآگاہ کیاگیا۔ افسوسناک بات ہے لوگوں کی محرومی کودورنہیں کیاجارہا۔
ارسا کو مشترکہ مفادات کونسل سے کیوں نکالا جارہا ہے؟ارسا ایکٹ میں ترمیم سندھ طاس معاہدے پر تیسرا حملہ ہے۔

مزید پڑھیں : حکومت نے ججز کے حوالے سے کسی آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک اعتماد میں نہیں لیا، فاروق ستار

متعلقہ خبریں