اہم خبریں

طاقت کے زور پر وکلاء اورعدالتوں کو دبانے کی کوشش کی تو سخت ردعمل دینگے، اسلا م آباد بار کونسل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقدہوا ۔ شیر افضل مروت، بیرسٹر گوہر علی خان اور شعیب شاہین کی گرفتاریوں کے خلاف وکلاء برادری نے احتجاج کی دھمکی دے دی.

اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے وکلاء شیر افضل خان مروت، بیرسٹر گوہر علی خان اور شعیب شاہین کی گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا..

اجلاس میں بار کونسل کے ممبران راجہ محمد علیم خان عباسی، ذوالفقار علی عباسی، نصیر احمد کیانی اور سید قمر حسین شاہ سبزواری کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد، ڈسٹرکٹ بار کے صدر راجہ شکیلعباسی، دیگر عہدیداران اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

وکلاء نے وفاقی پولیس کی جانب سے سینئر بار ممبران شیر افضل مروت، بیرسٹر گوہر علی خان اور شعیب شاہین کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ وفاقی پولیس فوری طور پر گرفتار وکلاء کو رہا کرے، بصورت دیگر وکلاء برادری بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کونسل کے صدر ریاست علی آزاد نے کہا کہ اگر اس مل کو چلنا ہے تو آئیں و قانون کے مطابق چلنا یے: 1973 کے آئین میں پر امن احتجاج کا حق ہے:آرٹیکل 15 17 اس چیز کئ اجازت دیتا ہے کہ ہر بندہ آزاد ہے:کل جو وکلاء اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ کھلم کھلی بدمعاشی ہے،یہ قانون ہے کہ کسی پارلیمنٹرین کو گرفتار کرنے سے پہلے اسپیکر سے اجازت لینا ہوتی ہے

اس ملک کو آپ بدمعاشی سے چلانا چاہ رہے ہیں مگرا یسا نہیں ہونے دینگے ۔حکومت نے ہی قانون کو لاگو کرنا ہوتا ہے، اور یہی حکومت عدالتوں کو دباتی ہے: ہمیں ضرورت پڑی تو ہم ہر قدم اٹھائیں گے:کوئی ڈنڈے کے زور پر وکلاء کو دبانے کی کوشش نہیں کر سکتا..

میں شام تک کا وقت نہیں دیتا، ہمارے ممبران کو فل فور رہا کریں:شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا:میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے،آئین اور قانون کے مطابق اس ملک کو چلنا چاہئے،وکلاء کے خلاف اٹھنے والے ہر اقدام کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
سینیٹ اجلاس،وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت گریجویشن، جادو کرنے پر7 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانے کا بل پیش

متعلقہ خبریں