اہم خبریں

آئی فون 16 نئی خصوصیات کیساتھ پیش ،قیمتیں بھی متعارف کروادیں

لاہور(نیوزڈیسک)ایپل نے شاندار تقریب میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور پرو میکس ماڈلز کو ڈیبیو پیش کردیا.ایپل آئی اے کیساتھ آئی فون 16 اور 16 پلس لائن اپ میں کیمرہ کنٹرول بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو جدید ترین آلات سے لیس ہے اور صارفین کو پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے بصری ذہانت تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا۔
طاقتور کیمرہ سسٹم میں 2x ٹیلی فوٹو آپشن کے ساتھ 48MP کا فیوژن کیمرہ صارفین کو ایک میں دو کیمرے فراہم کرتا ہے جبکہ ایک نیا الٹرا وائیڈ کیمرہ میکرو فوٹو گرافی کیلئے شاندار لینز تیار ہیں.
رنگ
آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس پانچ بولڈ رنگوں میں دستیاب ہوں گے: سیاہ، سفید، گلابی، ٹیل اور الٹرا میرین۔

پری آرڈرز
آئی فون 16 اور 16 پلس کے پیشگی آرڈرز جمعہ، 13 ستمبر کو شروع ہوں گے، جس کی دستیابی جمعہ، 20 ستمبر سے شروع ہوگی۔

آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کی قیمتیں ڈالر میں
128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آئی فون 16 $799 میں دستیاب ہے جبکہ 256 جی بی اور 512 جی بی ویریئنٹس بالترتیب $899 اور $1,099 میں دستیاب ہیں۔

128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آئی فون 16 پلس کی قیمتیں $899 ہیں جبکہ 256 جی بی اور 512 جی بی ویریئنٹس بالترتیب $999 اور $1,199 میں دستیاب ہیں۔

مصنوعی ذہانت سمیت آئی فون 16 کی خصوصیات
ایپل کا کہنا ہے کہ اُن کے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز میں سپورٹ دستیاب ہو گی جس کے باعث ایپل مصنوعات کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ اِس کی ’اے آئی اسسٹینس سری‘ پہلے سے زیادہ کارآمد ثابت ہو گی۔تاہم ایپل انٹیلیجنس فیچرز چند ماہ بعد ہی دستیاب ہوں گے اور پہلے اسے کچھ ممالک میں بیٹا ورژن میں لانچ کیا جائے گا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایپل کے حصص کی قیمت میں پیر کو ہونے والی تقریب رونمائی کے دوران کمی نظر آئی تاہم جلد ہی شیئرز کی قیمت معمول پر آ گئی۔ تین کھرب ڈالر سے زیادہ مالیت والی ایپل کمپنی کو خدشہ ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے شعبے میں اپنی برتری کھو رہے ہیں۔

ایپل کے سب سے اہم پراڈکٹ یعنی آئی فونز کی فروخت اس کمپنی کی کُل فروخت کا نصف ہے لیکن حالیہ مہینوں میں فروخت میں کمی آئی ہے۔ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 29 جون کو ختم ہونے والے نو مہینوں میں ایپل فونز کی فروخت میں ایک فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

ایپل نے کہا ہے کہ اس کے آئی فون 16 کی خصوصیات میں زیادہ دیر تک چلنے والی بیٹری، زیادہ طاقتور چپس اور بہتر پرائیویسی فیچرز شامل ہیں۔

ان میں نئے ایموجیز لکھنے اور بنانے کے لیے نئے ٹولز شامل ہیں اور ساتھ ہی اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کو سری کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیاے جس کا مقصد صارفین کو ان کے کچھ سوالات اور متن تیار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کیمرہ کنٹرول
نئی سیریز میں کیمرہ ایکشن کنٹرول کے لیے سائیڈ پینل پر ایک بٹن ہے۔ اِس کے استعمال سے صارفین کیمرہ ایپ کھولنے، تصویریں کلک کرنا، ویڈیوز بنانا، زوم کرنا، ایکسپوژر، ڈیپتھ (گہرائی)، فیلڈ کنٹرول جیسے فیچرز کا استعمال کر سکتے ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے بعد آئی فون سے ویڈیوز بنانا اور تصویریں کلک کرنا مزید آسان اور دلچسپ ہو جائے گا۔ایپل انٹیلیجنس کے چند مہینوں میں لانچ ہونے سے صارفین کو کیمرہ کنٹرول کے ذریعے بصری ذہانت بھی حاصل ہو گی۔

ٹائٹینئم ڈیزائن، طاقتور کیمرہ، سی ٹائپ چارجر اور بہتر گیمنگ: آئی فون 15 میں نیا کیا ہے؟
13 ستمبر 2023
شیاؤمی الیکٹرک کار: 24 گھنٹے میں 89 ہزار آرڈر، خریداروں کے لیے چھ مہینے کا انتظار
1 اپريل 2024
ایکشن بٹن
صارفین کو آئی فون-16 اور آئی فون-16 پلس والی سیریز میں ایکشن بٹن بھی ملے گا۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین آسانی سے ایک ہی پریس میں متعدد فنکشنز کے درمیان سوئچ کر سکیں گے۔

جیسے صارفین اسے استعمال کرتے ہوئے فلیش لائٹ، کیمرہ یا کنٹرول پینل کھول سکتے ہیں۔ رِنگنگ یا سائلینٹ موڈ سوئچ کر سکتے ہیں. اس کے علاوہ دیگر نئے آپشنز بھی دستیاب ہیں۔

آئی فون-16 اور آئی فون-16 پلس،تصویر کا ذریعہApple
اے 18 چپ
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل انٹیلیجنس کے لیے نئی سیریز میں خاص طور پر ’اے 18 چپ‘ کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ آئی فون کی پچھلی سیریز سے دو جنریشن آگے کی ایک چپ ہے۔ اس سے قبل آئی فون 15 میں اے 16 بایونک چپ استعمال کی گئی تھی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے فون کی پاور کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا اور بیٹری لائف بھی بڑھے گی۔

کیمرے
آئی فون-16 میں 48 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سسٹم نصب ہے۔ نیز ٹیلی فوٹو لینس میں دگنے زوم کی صلاحیت ہے۔ جبکہ آئی فون 16 پرو میں پانچ گنا زوم کی صلاحیت ہے۔

بیٹری
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آئی فون-16 میں 27 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک کی صلاحیت ہے۔ جبکہ آئی فون-16 پرو میں 33 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک کی صلاحیت ہے۔

بیٹری چارج کرنے کے لیے سی ٹائپ چارجر دیے گئے ہیں۔ ایپل 15 میں بھی سی ٹائپ چارجر کی سہولت دی گئی تھی۔

کلر، ڈسپلے، صلاحیت
آئی فون-16 اور آئی فون-16 پلس کل پانچ رنگوں سیاہ، سفید، گلابی، ٹیل اور الٹرا میرین رنگوں میں دستیاب ہیں۔

جبکہ آئی فون 16 پرو اور پرو میکس چار رنگوں بلیک ٹائٹینیم، وائٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم، ڈیزرٹ ٹائٹینیم میں دستیاب ہے۔

ڈسپلے سائز کے معاملے میں آئی فون 16 کا سائز 6.1 انچ اور آئی فون 16 پلس کا سائز 6.7 انچ ہے۔ جبکہ آئی فون 16 پرو کا سائز 6.3 انچ اور آئی فون 16 پرو میکس کا سائز 6.9 انچ ہے۔

مواد کے سٹور کی صلاحیت کے لحاظ سے آئی فون-16، آئی فون-16 پلس کی تین مختلف قسمیں ہیں – 128 جی بی، 256 جی بی، اور 512 جی بی۔ آئی فون 16 پرو کی چار مختلف قسمیں ہیں 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اور ایک ٹیٹرا بائیٹ۔ فون پرو میکس کی تین مختلف قسمیں 256 جی بی، 512 جی بی اور 1 ٹی بی ہیں۔

قیمت اور دستیابی
یہ تمام ماڈلز 13 ستمبر سے انڈیا میں پری آرڈر کیے جاسکتے ہیں اور 20 ستمبر سے ملک میں دستیاب ہوں گے۔ اگرچہ پاکستان میں ایپل کا اپنا کوئی سٹور نہیں لیکن ان کے اتھارائزڈ سٹور ہیں جہاں ایپل کی مصنوعات دستیاب ہیں۔

آئی فون-16 کی قیمت انڈیا میں 79,900 روپے اور آئی فون-16 پلس کی قیمت 89,900 روپے بتائی گئی ہے جبکہ پاکستان میں یہ تین لاکھ 39 ہزار اور چار لاکھ سے زیادہ پاکستانی روپے میں دستیاب ہوں گے۔

جبکہ آئی فون-16 پرو کی قیمت 1,19,900 انڈین روپے ہے اور آئی فون-16 پرو میکس کی قیمت 1,44,900 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں