اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینٹ اجلاس میں جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کردیا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ جادو کرنے یا اس کی تشہیر کرنیوالے شخص کو 6 ماہ سے7 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا اور جرم ناقابل ضمانت ہو گا۔
علاوہ ازیں ثمینہ ممتاز نے صدر وزیر اعظم سمیت پبلک آفس رکھنے والوں کی کم از کم تعلیم گریجویشن ہونے کا آئینی ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا۔بل میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت، وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو۔ گورنر، وزیر اعلیٰ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر گریجویٹ ہوں۔
گرفتار پی ٹی آئی ایم این ایز کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا















