پشاور ( اے بی این نیوز )بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ وزرا کے بیانات سے لگ رہا تھا یہ بزدل ہیں کریک ڈاؤن کریں گے۔ این او سی کی خلاف ورزی کا جواز بنایا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا موبائل بند جارہا ہے۔ علی امین گنڈاپور کے سٹاف کا بھی مبائل بند جارہا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے سے علی امین گنڈاپور کا نمبر بند جارہا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہیں انہیں بھی گرفتار نہ کرلیا گیا ہو۔















