اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) کارساز حادثہ، ملزمہ نتاشا کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد۔ عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی سیکشن گیارہ کے حوالے سے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔
پولیس فائل میں ایسا کچھ نہیں ۔ نو ابجکشن فائل کیا گیا ۔ اس مقدمہ کی سرکار مدعی ہے این او سی کی قانونی حیثیت نہیں ۔
اعلی تعلیم یافتہ خاتون کانشے میں گاڑی چلانا حیرت انگیز ہے۔ ملزمہ کی ضمانت سے معاشرے پر منفی اثر پڑے گا۔
نشے کی حالت اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا جرم ہے۔ نتاشا کے جرم کی وجہ سے دو شہری اپنی جان سے چلے گئے۔ ملزمہ کے وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت ایک نوجوان جاں بحق















