اہم خبریں

سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کےحساس کمپیوٹر چوری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان سے کروڑوں روپے مالیت کے دو کمپیوٹر سسٹم چوری ہوگئے۔ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر کمپیوٹر سسٹم چوری کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسری منزل کے کمرے میں منتقل کیا گیا تھا جہاں سے وہ چوری ہوئے تھے۔ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے بتایا کہ دو نئے کمپیوٹرز نہیں ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق نئے کمپیوٹرز میں سی پی یوز اور ایل سی ڈیز شامل ہیں۔ سی سی ٹی وی میں دو ملازمین فیصل اور زاہد کو مشکوک حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ چوری ہونے والے دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب، 3شہریوں کو غداری کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی

متعلقہ خبریں