اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل دوبارہ ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش ہوگا۔
اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش ہوں گے۔ خواجہ اظہار الحسن حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل ایئرلائنز کے لئے بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ محمد احمد چٹھہ وزیر آباد میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ آف پاکستان سے دو کمپیوٹر چوری ہوگئے، مقدمہ درج