اسلام آباد ( اے بی این نیوز )روٹ کی خلاف ورزی پر ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کو گرفتار کرنے کیے جانے کا امکان ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مقررہ جلسے کا وقت ختم ہونے پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی ۔
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایف سی اہلکاروں اور آنسو گیس شیل اسکواڈ کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے افراد کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کو جلسے کا دیا گیا وقت ختم ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی پر شیلنگ شروع کی۔
پولیس نے گرفتاری کے دوران نجی نیوز چینل کے نمائندے کو بھی گرفتار کیا۔ کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ۔ پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تاہم ایس ایس پی آپریشن نے افضل جاوید کو ذاتی شناخت پر رہا کروایا اور معذرت بھی کی۔
مزید پڑھیں :آج انکشاف ہوا کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت پناہی کررہا ہے،خواجہ آصف