اہم خبریں

تحریک انصاف کا جلسہ، ایک گھنٹہ باقی ،ضلعی انتظامیہ نے آگاہ کر دیا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کا معاملہ۔
ضلعی انتظامیہ کے این او سی میں طے شدہ وقت میں ایک گھنٹہ باقی رہ گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ منتظمین کو آگاہ کر دیا گیا۔ جلسے کی اجازت دوپہر 4 بجے سے شام 7 بجے تک دی گئی،انتظامیہ کے مطابق ایک گھنٹہ باقی ہے، منتظمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مقررہ وقت تک جلسہ ختم نہ کرنا این او سی کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔
خلاف ورزی پر جلسہ منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں : حکومت پی ٹی آ ئی سے خوفزدہ، اسلام آ با د میں کنٹینرز کا جلسہ، بڑی ،بڑی شاہراہیں بند

متعلقہ خبریں