اسلام آباد (اے بی این نیوز)تحر یک انصاف کا جلسہ ۔ اسلام آباد میں ریڈ الر ٹ ۔ 29مقامات سیل کر دیئے گئے۔ دارالحکومت کے تمام داخلی اور خا رجی راستے بند ۔ گا ڑ یوں کی لمبی لا ئنیں لگ گئیں ۔ شہری پیدل چلنے پر مجبور۔
جلسہ گاہ اور ارد گرد انٹرنیٹ کی رفتار سست کر دی گئی ۔ بعض مقامات پر انٹرنیٹ مکمل بند کر دیا گیا ۔ سنگجانی جی ٹی روڈ پل کے اوپر سے ایک سائیڈ کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیا گیا ۔ فیض آباد انٹرچینج مکمل طور پر سیل کر دیا ۔
زیرو پوائنٹ، کشمیر ہائی وے سمیت متعدد مقامات پر کنٹینر لگا دیئے گئے ۔ راولپنڈی میں ۔ اقبال ٹاؤن اورڈھوک کالا خان کی مختلف گلیاں بھی بند کر دی گئیں ۔ میٹرو ،گرین لائن، بلیو لائن بس سروس بھی بند،
جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ سے ہینڈگرینیڈ اور بارودی مواد برآمد۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹہے، ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز کا کہنا ہے پی ٹی آئی کو مشروط اجازت ہے۔
خلاف ورزی پر جلسے جلوس کے نئے قانون کا اطلاق ہوگا۔ ملک بھر سے آنے والوں کیلئے روٹ متعین ہیں۔ امید ہے پی ٹی آئی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔ اگر روٹ کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
مزید پڑھیں : تحریک انصاف نے اسلام آباد میں میدان سجالیا،عمران خان کیلئے بھی کرسی لگا دی گئی