اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں 15 ستمبر کو طے شدہ جائزے کے بعد 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
اگلے پندرہ دن کے لیے طے شدہ جائزے میں، پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمتوں میں 10-11 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی بین الاقوامی قیمتوں میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔
یہ کمی پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں ظاہر ہونے کی توقع ہے، بشرطیکہ پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے اور حتمی شرح مبادلہ کے حسابات اور موجودہ ٹیکس کی شرح کو مدنظر رکھا جائے۔یکم ستمبر کو حکومت نے ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمتوں میں بالترتیب 1.86 روپے اور 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی۔
اگر پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جاتی ہے تو 16 ستمبر سے پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 249.10 روپے ہو جائے گی جب کہ ایچ ایس ڈی کی قیمت 252.75 روپے ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے سیل ،عوام رل گئے