اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔نیپرا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور 2023-24 کے لیے 0.93 روپے فی یونٹ کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگست میں ختم ہو جائے گی۔
بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے 0.82 روپے کا اضافہ ہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 0.37 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دی ہے اور درخواست کی سماعت 28 اگست کو ہوئی تھی اور یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اگست کے بلوں میں 2.56 روپے کے اضافے کے ساتھ موصول ہوئی تھی، اس طرح فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ستمبر کے بلوں میں 2.93 روپے کی کمی ہوگی۔ ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے سے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2.11 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا،مہمند میں غلنئی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ،4 دہشتگرد ہلاک