پشاور(نیوز ڈیسک )سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دہشتگردوں کا دوسرا حملہ بھی ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے غلنئی ہیڈ کوارٹرز میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی جس میں 4 خارجی ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملے کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے تھے۔ ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ حملہ پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور سکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کر کے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
تازہ واقعہ سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے غلنئی ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہونیکی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ کو پسپا کردیا گیا اور4 خارجی ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی غلنئی ہیڈ کوارٹرز میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کوجلسہ،جڑواں شہروں کو بند کرنیکا فیصلہ