اہم خبریں

یوم دفاع، مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی (نیوز ڈیسک) یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

ایئر مارشل شہریار خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔

پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے 74 رکنی دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، کیڈٹس میں 61 مرد اور 13 خواتین شامل ہیں۔ایئروائس مارشل شہریار خان نے مزارقائد پر پھول چڑھائے، دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کو برقرار کھنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں