اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )جمعتہ المبارک کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا ہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورخضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:لاہور(سٹی07) ،قصور03،سیالکوٹ (سٹی )01، کشمیر: راولاکوٹ04،بلوچستان: خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نو کنڈی 42، سبی، خیرپور،دالبندین اورتربت میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: ملکی مسائل کا حل نکالنا ہے تو رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا،رانا ثنااللہ