راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) عمران خان نے کہا ہے کہ یاسمین راشد 75 سال کی عورت اور کینسر سروائیور ہے اسے جیل میں رکھا ہوا ہے، مجھے سبق سکھانے کیلئے 7 ماہ سے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے، مجھے بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور کے سامنے کھڑا ہونے کی جرات کیسے کی ؟ یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے؟
پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں اتنا بڑا ڈیزاسٹر ہوا کوئی محسن نقوی کا نام ہی نہیں لے رہا۔ بنگلہ دیش نے ہمارا پھینٹا لگایا ساری دنیا میں ہمارا مزاق بن گیا ۔ اسے نیچے کرکٹ ٹیم نہیں جاسکتی۔
اوپر انکو بٹھا دیا گیا ہے کرکٹ کا پتہ ہی نہیں کوئی تجربہ نہیں۔
پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آرہی قرضوں پر قرضے لئے جارہے ہیں۔ حکمرانوں کے پیسے ڈالروں میں باہر پڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔ چار ایمائروں کو ساتھ ملاکر ملک کا بھیڑا غرق کیا گیا۔
انکے پاس عقل ہی نہیں احمقانہ فیصلے کررہے ہیں۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے نہو ئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ان کے پاس کوئی اخلاقیات نہیں۔
75 سالہ معمر خاتون یاسمین راجہ کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔ مجھے سبق سکھایا جارہا ہے میں طاقتوروں کے سامنے کیوں کھڑا ہوگیا۔ مجھے جیل میں چکی میں رکھا گیا ہے۔ ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں لیکن غلامی قبول نہیں کرونگا۔پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے۔ میں کسی صورت غلامی قبول نہیں کرونگا۔ جو صحافی جیل ٹرائل کور کررہے ہیں وہ جہاد کررہے ہیں۔
بلوچستان کے اندر بہت بڑا کرائسز ہے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہوتی یہاں بھی کرائسز ہوتا۔ بلوچستان میں حقیقی نمائندوں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا۔ سردار اختر مینگل صحیح کہہ رہا ہے بلوچستان میں صورت حال خطر ناک حد تک پہنچ چکی ہے۔
اختر مینگل کہہ رہا ہے حالات ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔ انجینئرڈ الیکشن کے ذریعے لوگوں کا انتخاب ہوگا تو صورت حال خراب ہی ہوگی۔ پورے پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کرانے کی ضرورت ہے۔
ہماری حکومت آئی تو سب سے پہلے لوکل گورنمنٹ الیکشن کرائینگے۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے اختیارات کا غلط استعمال ہورہا ہے۔ ہمیں کہتے ہیں ٹی ٹی پی ہماری وجہ سے آئی بی ایل اے کو کون لایا۔
دہشت گردی ختم کرنے کے تین طریقے ہیں۔ ایک طریقہ ڈائیلاگ ہے دوسرا ملٹری آپریشن تیسرا انٹیلی جنس اپریشنز۔ پاکستان میں انٹیلی جنس ایجنسیز کو پی ٹی آئی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔
مشرقی پاکستان ہمارے سامنے ہے۔ مشرقی پاکستان بنا میں ڈاکہ میں انڈر 19 کرکٹ کھیل رہا تھا۔ہر مسلے کا حل ڈندا نہیں ڈائیلاگ ہونا چاہیئے۔
مزید پڑھیں :پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر، ایران کا 18 ارب ڈالر جرمانے کا دعویٰ