اہم خبریں

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر، ایران کا 18 ارب ڈالر جرمانے کا دعویٰ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر، ایران کا 18 ارب ڈالر جرمانے کا دعویٰ۔ ایران کا پاکستان کو گیس پائپ لائن منصوبے پر حتمی نوٹس، عالمی عدالت سے رجوع کا عندیہ۔

پاک ایران گیس منصوبہ تاخیر کا شکار، ایران کا پاکستان پر 18 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایران کا پاکستان کو پائپ لائن منصوبے میں تاخیر پر قانونی کارروائی کی دھمکی۔

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، ایران کی پاکستان کو پیرس کی ثالثی عدالت میں لے جانے کی دھمکی۔ پاکستان اور ایران کے درمیان 2010 میں گیس پائپ لائن کا معاہدہ طے پایا تھا۔

پاک ایران گیس پائپ لائن کا مقصد 25 سال تک یومیہ 75 کروڑ سے 1 ارب کیوبک فٹ گیس فراہم کرنا تھا۔ 1900 کلومیٹر طویل پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

2010 کا پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ، 25 سال تک توانائی بحران کے حل کا حصہ تھا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن سے پاکستان کو یومیہ 1 ارب کیوبک فٹ قدرتی گیس ملنا تھی، منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں تماشہ لگانے کی بجائے پشاور میں تماشے لگائیں،عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں