اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں رہنے والے کل خاندانوں میں سے 80 فیصد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، جب کہ 20فیصد مستحق خاندانوں کی فہرست میں ہیں جو نادرا کے زیر انتظام ہیں۔
وزیراعظم کی مفت آٹا سکیم سے متعلق اعدادوشمار نے چونکا دینے والے انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے کی گئی حالیہ مردم شماری میں تقریباً 411,000 خاندانوں کو رجسٹر کیا گیاتھا۔ تاہم، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے شروع کی گئی اسکیم کے تحت 588,000 خاندانوں کو مفت آٹے کے تھیلے ملے ہیں۔
وزارت صنعت نے دعویٰ کیاہے کہ پی پی ایم کی مفت آٹا اسکیم کے تحت گزشتہ سال اسلام آباد میں مستحق خاندانوں میں 1.36 ارب روپے کے آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے۔ بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ 330,000 خاندانوں کو بھی اسکیم کے تحت مفت آٹا دیا گیا تھا۔ نادرا سے تصدیق شدہ 258,000 مستحق خاندانوں کو بھی مفت آٹا ملا۔
مزید پڑھیں :پاک فوج کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ڈی آئی ایس پی آر