اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو ہوگی۔ ماہ ربیع الاول ۱۴۳۶ھ کا چاند نظر نہیں آیا یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل ہوگی۔
ماہ ربیع الاول ۱۲۴۶ھ کا چاند دیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولا نا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔
مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی ہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رؤیت رہی، لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ کم ربیع الاول بمطابق 6 ستمبر ء بروز جمعہ کو ہوگی ۔
اور ان 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی ، اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام کمیٹی خوشحالی ، اتحاد و وحدت، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
مزید پڑھیں :علی امین گنڈاپور نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات مان لیے