اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹرناصربٹ نے کہا ہے کہ ملک کی خاطرتمام جماعتوں کوبیٹھ کرمذاکرات کرنےہوں گے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگوکر رہے تھے رہنماپیپلزپارٹی سحرکامران نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی خاطرمثبت کرداراداکرےگی۔
صدرزرداری نےتمام جماعتوں کومفاہمت کےراستے پرچلنےکاکہا۔ اخترمینگل کااستعفیٰ جمہوری قوتوں کیلئےباعث تشویش ہے۔ رہنماپی ٹی آئی اظہرصدیق نے کہا کہ پاکستان کواس وقت جوڑنےکی ضرورت ہے۔
بلوچستان کےمسئلے کوسمجھےبغیرآگےنہیں بڑھاجاسکتا۔ حکومت نےاپنےفائدہ کےعلاوہ عوام کیلئےکچھ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں :آئندہ موسم سرما میں گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا اعلان