پشاور ( اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفیٰ پر کارروائی روک دی۔ حکومت کی سپیکر سے اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی نے آج اختر مینگل کا استعفی سپیکر کو پیش کیا تھا۔
عثما ن با دینی اور اعجا ز جا کھرا نی پر مشتمل تین رکنی حکومتی کمیٹی کی پا رلیمنٹ لا جز آ مد ۔ اختر مینگل سے ملا قات ۔ ر انا ثنا اللہ نے کہا سردار صا حب آ پ ہما رے بھا ئی ہیں ۔ بلو چستان میں آ پ کی اہمیت ہے آ پ کے گلے شکو ے دور کر یں گے ۔ جو بھی ان کی ناراضی ہے کوشش کریں گے کہ اسے دور کریں ۔
کوشش کریں گے کہ ان کو ساتھ لے کر چلیں۔ ۔ اخترمینگل کو راضی کرنے کے بعد وزیراعظم سے ان کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کے بعد سیاسی ماحول تبدیل۔ بلوچستان اسمبلی سے بھی اراکین اسمبلی استعفیٰ دینے کیلئے تیار ۔
بی این پی کے ایم پی اے میر جہانزیب کا جلد بلوچستان اسمبلی سے استعفی متوقع۔ دو ارکان سینٹ بھی مستعفی ہو نے کے لیے تیا ر۔ بی این پی کے سنیٹر میر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان سینٹ سے مستعفی ہونگی۔ بی این پی کے استعفوں کے بعد مزید ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری