اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی ایک عدالت نے بدھ کے روز خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی سے متعلق کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔سول جج شائستہ خان کنڈی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران گنڈا پور کے وکیل ظہور الحسن راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں: ملتان میں سات سالہ گھریلو ملازمہ سےمبینہ زیادتی