لاہور(نیوز ڈیسک ) عدالت نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) سعید احمد نواز کو گندم کی خریداری میں مالی فائدہ اٹھانے کے کیس سے بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر ایم ڈی پاسکو کو کیس سے بری کردیا۔ عدالت نے کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ ایف آئی اے عدالت میں جمع کرائی گئی جس کے مطابق ایم ڈی پاسکو بے گناہ ہیں۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سعید احمد کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔ ان پر گندم کی خریداری میں مالی فائدہ اٹھانے کا الزام تھا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں اجازت کے بغیر جلسہ کرنے یا شرکت پر 3 سال قید ہوگی،بل سینیٹ کمیٹی سے منظور