واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے شہر موسیٰ خیل میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں گزشتہ روز سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
واشنگٹن میں ایک پریس ریلیز میں ترجمان ملر نے بتایا کہ موسی خیل میں ہونے والے حملوں میں 23 بے گناہ افراد مارے گئے۔ملر نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں سے پاکستان کو ہونے والے بھاری نقصانات کے بارے میں بات کی۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان دونوں کے مشترکہ مفادات ہیں۔ملر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا امریکہ کی ترجیح ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبے کے حوالے سے بات چیت جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں: چینی وزیراعظم پاکستان کا3 روزہ دورہ کرینگے،متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع