اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چینی وزیراعظم لی کیانگ 14 اکتوبر سے تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم 15 اکتوبر اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
توقع ہے کہ لی کیانگ اپنے دورے کے دوران پاک چین تعلقات اور دیگر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔یہ 11 سالوں میں کسی چینی وزیراعظم کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: آج بروزبدھ،4ستمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟