اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اختر مینگل کا استعفیٰ افسوسناک خبر ہے۔ اختر مینگل کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
حکومت کا فرض ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اکٹھا رکھے۔
پہلی بار 4سال میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کو تسلیم کرلیا ہے۔ ہڑتالیں اور ہنگامے ہوں گے تو مسائل بڑھیں گے۔
جمہوریت میں احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔
تحریک انصاف پرامن جلسے کرے تو کوئی نہیں روک سکتا۔ 9مئی کرنیوالوں کو ریڈزون میں داخلے کی اجازت کیسے دیں۔
مزید پڑھیں :سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے، اختر مینگل کا استعفیٰ فیڈریشن کیلئے بڑ ادھچکا ہے،فواد چودھری