اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کو عام انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا سیکرٹری سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو خط میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں مزید لکھا گیا کہ
الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے،وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی نمائندگی نہیں کرتا۔
کمیٹی صرف وزارتوں سے اخراجات طلب کرسکتی ہے۔الیکشن کمیشن نے دو ٹوک انداز میں واضح کر دیا کہ
قائمہ کمیٹی کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے پابند نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا 8ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کامقام تبدیل کرنے کا فیصلہ