اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئینے بیچتا ہوں اندھوں کے شہر میں ۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ بلوچستان کے معاملے پر کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ۔
میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کرسکا۔ ہمارے ساتھ کوئی بھی نہیں اور نہ ہی بلوچستان مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہے ، میں ریاست ، صدر ، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔ میں آج سے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، مستعفی ہونے کا پہلے ہی فیصلہ کرکے آیا تھا۔
بلوچستان آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے ۔ بلوچستان مسئلے پر ایک اجلاس بلایا جانا چاہتے تھا جس پر بات ہونی چاہیے تھی ۔ دوسرے آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہیں۔
اس سیاست سے بہتر ہے میں پکوڑے کی دکان کھول لوں،یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں،65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں کیونکہ میںاپنے لوگوں کیلئے کام نہیںکرسکا.
عمران خان نے 9مئی واقعات پر ملٹری ٹرائل روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا