اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنقیدہم پربلاجوازہے۔ رؤف حسن اس وقت این آراوکیلئےمنتیں ترلےکررہےہیں۔ ہمیں طعنہ دیاگیاکہ ہم این آراولیتےہیں۔
پی ٹی آئی والوں کوان کی یادآرہی ہےجن کی گو دمیں پرورش پائی۔ یہ لوگ عادی ہوچکےہیں ان کوبارباروہی لوگ یادآرہےہیں۔ یہ بھول جاتےہیں کہ شجاع رہا،فیض رہا نہ باجوہ رہا،یہ نیانظام ہے۔
یہ لوگ باربارکہتےہیں ہمارےاتحادکےسربراہ محموداچکزئی ہیں۔
محمود اچکزئی کاکیاموقف ہوگامیں ان کی رائےلیناچاہتاہوں۔ محموداچکزئی بتائیں اس پروہ کیاکہتےہیں۔ ہماراان کیساتھ کوئی تنازع نہیں،یہ جس سےمذاکرات چاہتےہیں کرلیں۔
یہ لوگ پہلےگھرمیں طےکرلیں مذاکرات انہوں نےکس سےکرنےہیں۔
پی ٹی آئی والےاسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کےترلےکررہےہیں۔ بانی پی ٹی آئی جیل سےروزانہ کہتےہیں اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کریں۔ محموداچکزئی سےسوال پوچھتاہوں کیااسٹیبلشمنٹ سےوہ مذاکرات کریں گے۔
جوپارٹی سیاسی جماعتوں سےمذاکرات نہیں چاہتی وہ اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کریگی؟ جب تک9مئی واقعات پرمعافی نہیں مانگیں گے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں :ایم پی اے فضل الہٰی کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈسٹیشن پر دھاوا