اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پیرکے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم شما ل مشرقی /جنوبی بلو چستان ،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پھوٹھو ہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم کشمیر ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھو ہار،اسلام آباد،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوبی بلوچستان ، ملک کے بشتعرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم جنوبی بلوچستان، سندھ اور با لا ئی خیبر پختونحواہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: اورماڑہ 05، پسنی 04، جیوانی 01 ، خیبر پختونحواہ : کالام 01، سندھ: جیکب آباد اور کراچی (ایم او ایس) 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نو کنڈی 41، دالبندین اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو ہوگا