اہم خبریں

اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 50 لاکھ درخت لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ماحول دوست بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں کیونکہ وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے شہر میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تجویز کرکے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہوا کا بہتر معیار صحت کے خطرات کو کم کرے گا۔اسلام آباد میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شہری جنگلات قائم کیے جائیں گے، دارالحکومت میں50 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

رومینہ خورشید نے مزید کہا کہ قابل تجدید توانائی، برقی گاڑیاں اور شہری جنگلات ایک صحت مند معاشرے کی کلید ہیں۔انہوں نے ملک کے دیگر شہروں پر بھی زور دیا کہ وہ اسلام آباد کے موسمیاتی ایکشن ماڈل کو اپنائیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کو بلوں میں ریلیف نہ دینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں