اہم خبریں

جھل مگسی سے آنے والے سیلابی ریلے سندھ کے حدود میں داخل،کچے مکانات گر گئے

کوئٹہ (اےبی این نیوز       )جھل مگسی سے آنے والے سیلابی ریلے سندھ کے حدود میں داخل ۔ سیلابی ریلے ایف پی بچاؤ بند سے ٹکرا گئے ۔ دادو میں نئے گاج کے پانی سے جوہی واہی پاندھی روڈ کو شگاف پڑ گیا۔ گورکھ ہل اسٹیشن کی جانب جانے والا زمینی راستہ منقطع ۔ کچے مکانات کو شدید نقصان۔

دیہی علاقوں کا جوہی شہر سے رابطہ کٹ گیا۔ سجاول جاتی کی ساحلی پٹی میں تیز طوفانی ہوائیں ۔ کئی کچے مکانات گر گئے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ۔ یونین کونسل مراد پور کے کئی دیہات زیرآب ۔ لاڑکانہ میں وقفے وقفے بارش ۔ سڑکیں ڈوب گئیں۔ بلو چستان میں حالیہ بارشوں سے 31 افراد جا ں بحق۔ قلعہ سیف اللہ ۔ بولان اور چمن میں200 سے زائد گھر منہدم ۔

لورالائی میں گاڑی سیلا ب کی نذر۔ ڈرائیور سمیت 4 افراد بہہ گئے ۔ ایک لاش بر آ مد۔ تین کی تلاش جاری ۔ جھل مگسی کےنواحی علاقے گزکھڑ میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ مقامی نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت کار سواروں کو ریسکیو کرنے میں مصروف۔ چمن ۔ قلعہ سیف اللہ اور دکی میں بارشوں سے تین افراد جاں بحق ۔

بولان ندی سے آنے والے سیلابی ریلے میں مسافر وین پھنس گئی۔ یارو کازوے کے مقام پر مزدہ ٹرک پانی میں گر گیا۔ جعفرآباد اور ڈیرہ اللہ یار میں سیلا بی صورتحا ل ۔ سڑکیں اور گلیاں جھیل بن گئیں ۔ مراد کالونی اور چیزل ٹاؤن میں متعدد مکانات منہدم ۔ مدینہ ٹاؤن۔ راہوجہ کالونی اور بھنگر کالونی میں برساتی پانی گھروں میں داخل۔ درجنوں دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع۔ ۔ دریائے لہڑی میں طغیانی ۔ پانی کابہاؤ بڑھ گیا۔ ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب ۔ مچھ میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش نےتباہی مچادی ۔ سیکڑوں کچے مکانات اوردیواریں مہندم۔ واٹر سپلائی اور سوئی گیس کی سپلائی تاحال منقطع۔

مچھ پل کی حفاظتی دیواریں منہدم۔ قلعہ عبداللہ نے سیلاب متاثرین کا حکومت سے نقصانات کے ازالے کامطالبہ۔ کوئٹہ چمن شاہراہ محمدعلی باوڑی کے مقام پر احتجاجاًبند کردی۔ خیبر پختو نخوا میں با رش ۔

دیر با لا میں بارشوں سے نظا م زندگی مفلوج ۔ پشاور میں ٹوارزم پولیس نے 3 مقامات سے 400 سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا ۔ کلکوٹ۔ بری کوٹ اور پیراک میں سیکڑوں سیاح پھنس گئے تھے۔ ترجمان محکمہ سیاحت کے پی کے مطابق تھل اور کمرا ٹ سے بھی سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

بہنوئی ٹاپ سے کالام تک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تھل اور بریکوٹ کے مقام پر سڑک بہہ جانے سے رابطہ منقطع۔ سیلابی ریلے کے بعد کمراٹ سنسان ۔ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ رک گیا۔

مزید پڑھیں :ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی ، شہبازشریف ایف بی آر حکام پربرہم، رپورٹ طلب

متعلقہ خبریں