اہم خبریں

عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وارننگ

پشاور ( اے بی این نیوز    )عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وارننگ۔ سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہابجلی اور لوڈشیڈنگ صوبے کا کام نہیں۔

خیبرپختونخوا نے آئی ایم ایف کو اپنے حصے کے پورے پیسے دیئے۔ ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کروں گا۔ صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں لیکن ڈیرہ اسماعیل خان کو اس کا حق ملے گا۔ یہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے عوام پر کوئی احسان نہیں ۔ امن وامان صوبے کا بڑا مسئلہ ہے۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

مزید پڑھیں :شاندار موبائل سے شہرت پانے والا ’شیرا‘ خوفناک سڑک حادثے میں جاں بحق

متعلقہ خبریں