اہم خبریں

200 سیاحوں کو کمراٹ ویلی سے بحفاظت نکال لیاگیا

پشاور(نیوزڈیسک)ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج 200 سیاحوں کو کمراٹ ویلی سے بحفاظت نکالا گیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وادیٔ کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن محکمۂ سیاحت، ٹورازم پولیس اور مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں دوجنگا، آبشار، کالا چشمہ کے مقام پر سیاحوں کو ٹورازم پولیس نے ہوٹل میں اکٹھا کر لیا ہے، تمام سیاحوں کو کالام کے راستے سے باحفاظت لے جایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں