اسلام آباد( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف فیڈرل بورڈ آف ریونیوحکام کی ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی پر برہم، پاکستان پر آئی ایم ایف کا دبائو بڑھنے کا خدشہ ۔
آئی ایم ایف نے اگست میں 898 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تاہم 30 اگست تک صرف 790 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جاسکا،ماہ اگست میں ٹیکس ہدف میں 100 ارب سے زائد کا شارٹ فال رہا۔
جولائی میں ہدف سے 3 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ذرائعکے مطابق ریونیو شارٹ فال کے باعث آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا
ایف بی آر کو شارٹ فال کے باعث آئندہ ماہ 1250 ارب روپے کے لگ بھگ جمع کرنے کا ہدف ملے گا۔ذرائع کے مطابق شارٹ فال پورا نہ ہوا تو حکومت کو منی بجٹ لانے کی تجاویز دی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے شارٹ فال پر رپورٹ طلب کر لی۔
ٹیسٹ سریز: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ