کوئٹہ(نیوزڈیسک) صوبہ بھر میں تباہ کن بارشوں کے بعد بلوچستان کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا، طوفانی بارش کے باعث 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔بلوچستان کے اضلاع زیارت، قلات، صحب پور، لسبیلہ، آواران، جعفرآباد، کچھی، اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی سے متاثر ہوئے۔
یکم جولائی سے شروع ہونے والی بارشوں نے انفراسٹرکچر اور فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔دیر بالا میں مکان کی چھت گرنے سے 12 افراد جاں بحق ،طوفانی بارش کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچایا، 858 مکمل طور پر تباہ اور 13,896 کو جزوی نقصان پہنچا۔
بارشوں سے جان و مال کے نقصان کے علاوہ فصلوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے، 58,799 ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور 41 کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں سے سات پلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ 373 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں مزید بارشوں کی وارننگ جاری کردی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہرو ں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات