اہم خبریں

سانگھڑ ، تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، یومیہ 388 بیرل نکلنے کا امکان

کراچی (نیوزڈیسک) سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ۔تیل و گیس کا ذخیرہ آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سروس نے دریافت کیا۔ سنجھورو بلاک سمبار فارمیشن میں کنویں کی کھدائی فروری میں شروع ہوئی تھی،او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچ ٹو نامی کنویں سے یومیہ 388 بیرل خام تیل جبکہ 68 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ نکلنے کا امکان ہے۔

سمبار فارمیشن کے سنجھورو بلاک میں تیل اور گیس ملنے سے نئی دریافت کے امکانات بڑھ گئے ۔بلوچ ٹو نامی کنویں کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی تھی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس سے 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔اسی نئی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہ کھلیں گی۔
طوفانی بارش، راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے ،ہرطرف سائرن بج اٹھے

متعلقہ خبریں