اہم خبریں

حکومت جتنی پابندیاں لگالے،8ستمبر کو ہرصورت میں جلسہ ہوگا، نعیم حیدرپنجوتھہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان تحریک انصاف کے را ہنما نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا ہے کہ حکومت جتنی پابندیاں لگالےپی ٹی آئی کوفرق نہیں پڑےگا۔
8ستمبر کو ہرصورت میں جلسہ ہوگا۔
حکومت کی تمام کوششوں کےباوجودبانی پی ٹی آئی نہیں ٹوٹے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کرر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ
حکومت نےہمارےکارکنوں کو بدترین تشددکانشانہ بنایا۔ فارم47والی حکومت جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کررہی ہے۔
سینیٹرناصربٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوجس چیزکی ضرورت تھی مہیاکی گئی۔ عدالت کےکہنےپربانی پی ٹی آئی کوسہولیات حکومت فراہم کررہی ہے۔
ہمارےقائدکوتواپنےبیٹوں سےبات کرنےنہیں دی جاتی تھی۔
ہمارے قائد کوفون تک استعمال کرنےکی اجازت نہیں تھی۔ تیمورتالپور بانی پی ٹی آئی کوجیل میں ہرسہولت دی جارہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے3سال قوم کےپیسےکولوٹا۔
بانی پی ٹی آئی نےملک کوکون سافائدہ پہنچایا؟ پیپلزپارٹی نےماضی میں بھی جیلیں کاٹیں تکلیف برداشت کیں۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی اسلام آ با د میں موسلا دھا ر با رش، آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

متعلقہ خبریں