اسلام آباد ( اے بی این نیوز )یکم جولائی 2024سے کم ازکم تنخواہ 32ہزار کے بجائے 37ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ 37ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں کو سپیشل الاؤنس دیا جائے گا،وزارت خزانہ کے مطابق
وفاقی حکومت کے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین پر اطلاق ہوگا۔ متعلقہ وزارتیں ،ڈویژنز اپنے سالانہ بجٹ سے اخراجات کریں گی۔ اس حوالے سے کسی قسم کی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔
اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں ادائیگی کی اجازت نہیں۔اسلام آباد:متعدد پنشنرز غیر ملکی کرنسی میں پنشن کیلئے کوشاں ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال حکومت کو اس کی اجازت نہیں دیتی۔
وزارت خزانہ نے پنشن رولز سے متعلق وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔
مزید پڑھیں :8ستمبر کو آپ سب نے نکلنا ہے اور جلسہ کرنا ہے،عمران خان کو قوم کے نام پیغام