اہم خبریں

سمندری طوفان اسناکراچی سے ٹکرانے کا خدشہ،پہلا الرٹ جاری

کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب پر شدید کم دباؤ والی ہواؤں کی وجہ سے سندھ کے ساحل کے ساتھ ممکنہ طوفان کے خطرے کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ موسمی انتباہ کے مطابق، کم دباؤ کا نظام، جو اس وقت رن آف ایریا پر ہے، آج رات یا کل تک سندھ کی ساحلی پٹی کے قریب آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ نظام طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ رکھتا ہے۔ اس وقت یہ کراچی سے 270 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔محکمہ موسمیات نے اس طوفان کا نام ا سنا رکھنے کی تجویز دی ہے جس کا مطلب ہے سب سے زیادہ یا سب سے زیادہ چمکدار۔

محکمہ نے اس سسٹم کے نتیجے میں کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں شدید بارشوں کی وارننگ دی ہے۔محکمہ موسمیات کا سائکلون وارننگ سسٹم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ اس وقت بھارتی رن آف کچھ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک گہرا دباؤ گزشتہ 12 گھنٹوں سے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ گہرا دباؤ آج رات دیر گئے یا کل صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کم دباؤ کا نظام کل تک شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مقامی حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ سسٹم بحیرہ عرب کے قریب پہنچ گیا ہے۔سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش اور گرج چمک کے ساتھ جبکہ پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران زیریں سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ، جماعت اسلامی فیصل آباد کے امیر کے خلاف ایف آئی آر درج

متعلقہ خبریں