کراچی ( نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ انہیں ورلڈ باکسنگ فیڈریشن کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ کیلئے ڈنمارک کا ویزہ ابھی تک نہیں ملا۔
ڈنمارک کی ایمبیسی نے بغیر ویزے کے پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو بی ایف ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے ڈنمارک کا ویزا نہیں ملا، حکومت سے دوبارہ درخواست ہے کہ فائٹ کے لیے ویزا فراہم کیا جائے۔ پاکستانی باکسر مالٹا میں ہونے والی فائٹ کے لیے یورپ کے ویزے کی درخواست دی تھی۔
مزید پڑھیں: معظم جاہ انصاری نئے آئی جی بلوچستان پولیس تعینات،نوٹیفکیشن جاری