اہم خبریں

یکم ستمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) یکم ستمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور آئل مارکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر کام کیا ہے جس کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پیٹرولیم مصنوعات پر پڑیگا۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 79 بیرل تک پہنچ گئی ہے اور اس کا جائزہ 30 اگست تک لیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حتمی سمری 31 اگست کو بھجوائی جائیگی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
اسلام آباد ،مثالی پولیس، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

متعلقہ خبریں