اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی کے بعد جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی-پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریڈار پر ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز پارٹی کے سربراہ کو 10:00 بجے آنے کی ہدایت کی تھی۔
جمعرات کی صبح انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر نثار درانی کی سربراہی میں ای سی پی کا چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔جے یو آئی پی نے اب تک نہ تو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن کو کوئی سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے۔
بالکل یہی وجہ تھی کہ ای سی پی نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات سے قبل ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کو اس کے انتخابی نشان سے محروم کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: سی ڈی اے کا ایک شخص کو 22 پلاٹوں کی مشکوک الاٹمنٹ کا انکشاف