اہم خبریں

حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں جلوس برآمد

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم ۔ ملک بھر میں جلوس برآمد۔ لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سے برآمد ۔ کراچی میں چہلم امام حسین علیہ اسلام کا مرکزی جلوس نشتر روڈ سے بر آمد۔

امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا۔کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ۔ سکیورٹی سخت ۔ فضائی نگرانی۔ مقررہ راستوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ۔ مو ٹر سا ئیکل کی ڈبل سوار ی پر پا بندی عا ئد ۔ سندھ میں عام تعطیل۔ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند ۔ جبکہ اسلام آباد میں بحال میٹرو بس بحال ہے۔

مزید پڑھیں :ارشد شریف کو ارباب اختیار کی جانب سے غیر منصفانہ ہراسمنٹ کا سامنا تھا، تحریری فیصلہ جاری

متعلقہ خبریں