اہم خبریں

دہشتگرداور ان کے سہولت کارعبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے، وزیرداخلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )دہشتگرداور ان کے سہولت کارعبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کی شدیدمذمت۔ کہا موسیٰ خیل کے قریب سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی۔ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کامظاہرہ کیا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزسمیت ہرطبقے نے قربانیاں دیں۔ حکومت جا ں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز کی بے گناہ افراد کے قتل کی شدید مذمت ۔ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی موسیٰ خیل میں دہشتگردی کی مذمت۔ کہا موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے

مزید پڑھیں :کسی قسم کی دہشتگردی قبول نہیں، موسیٰ خیل واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں،وزیر اعظم

متعلقہ خبریں