کوئٹہ (اے بی این نیوز )دہشتگردوں کا بلو چستا ن پر وار۔ متعد د علا قوں میں د ہشتگر دی کے یکے بعد دیگر ے کئی واقعات ۔ سیکیو رٹی اہلکا روں اور عام شہر یوں سمیت 37 افراد کوشہید کر دیا گیا ۔ متعدد زخمی ۔ موسیٰ خیل راڑہ شم میں سفا ک د ہشگر دوں نے بسو ں اور ٹر کو ں سے 23 افراد کو اتا ر کر شنا خت کے بعد قتل کر دیا۔ 10 گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں ۔
جا ں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ ڈھاڈر میں دھماکہ خیز مواد سے ریلوے پل اڑا دیا گیا ۔ پل کے نیچے اور اطرا ف سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ۔ مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا۔ پل تبا ہ ہو نے سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ۔ قلات میں سیکیورٹی فورسز اورحملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں۔ دو قبا ئلی رہنما وں ۔
پولیس کے سب انسپکٹر اور چار لیویز اہلکار وں سمیت 9 افرا د جا ں بحق ۔ اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ لیویز اہلکار زخمی۔ مستونگ میں دہشت گردوں کا۔ لیویز تھانے پر حملہ ۔ عما رت کو آ گ لگا دی ۔ ۔ اہلکار محفوظ رہے۔ جوابی کا رروائی پر حملہ آ ور دم دبا کر بھا گ گئے ۔ موسیٰ خیل دہشتگردی سے متا ثرہ 4 افراد لیہ کے رہا ئشی، محبوب حسین، اللہ بخش ، غلام مرتضیٰ اور محمد ضمیر شا مل ، غلام مرتضیٰ اور محمد ضمیر دو نوں سگے بھائی ہیں ۔
دونوں بھائیوں کا تعلق 125 ٹی ڈی اے سے تھا۔ پھلوں کا کاروبار کرتے تھے۔ دونوں بھائیوں کی لاشیں آبائی گاؤں کے لئے روانہ۔ گھر میں کہرام۔ علا قے کی فضا سوگوار۔ بلو چستا ن میں دہشگر دوں کے خلا ف گھیرا تنگ ۔ سیکورٹی فورسز کی بھر پو رجوابی کارروائی ۔ 12 دہشت گرد ما رے گئے ۔ متعدد زخمی ۔
آ ئی ایس پی آ ر کے مطا بق دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کئے ۔ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں ۔ دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکورٹی آپریشن جاری رہے گا۔ بلوچستان کے بعد شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردی ۔ رزمک میں خودکش دھماکہ۔
پانچ افراد جاں بحق۔ متعدد زخمی دھماکے کے بعد بازار مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سرچ آپریشن شروع ۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ظلم جاری، مسلم سیاستدان کا گھر مسمار