پرتگال (اےبی این نیوز ) معروف لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرا تے ہی شہرت حاصل کر لی۔ رونالڈو کی دنیا بھر میں فین فالوونگ بہت زیادہ ہے، انہوں نے چند روز قبل ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کیں۔
انہوں نے تین دنوں میں 13 ویڈیوز اور 6 شارٹس اپ لوڈ کیں، جنہیں لاکھوں صارفین نے دیکھا۔ ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کے مطابق، یوٹیوب چینلز عام طور پر 1000 ویوز کے لیے 6 USD تک کما سکتے ہیں، جب کہ 10 لاکھ ویوز کے لیے موصول ہونے والی رقم 1200 سے 6000 USD تک ہو سکتی ہے۔
ان کے چینل کے ویوز کا اندازہ 22 کروڑ 43 لاکھ 22 ہزار 3 سو سے زیادہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگر اس حوالے سے حساب لگایا جائے تو انہیں یوٹیوب کے ویوز اور اسپانسر شپ سے کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی ہوگی۔
مزید پڑھیں :کسی بھی قسم کی توسیع کے خلاف ہوں، مجھے قائل کریں پاکستان اور اسلام کی خیر ہے تو ووٹ دونگا، محمود خان اچکزئی