لاہور(نیوز ڈیسک ) مخدوم الاولیاء سیدنا حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 981 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج (ہفتہ) سے شروع ہوں گی۔
عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار پر چادر پوشی کی تقریب سے ہوگا۔ چادر اور دودھ کی تقسیم کی رسم کا افتتاح سینیٹر اسحاق ڈار کریں گے۔دوسری جانب محکمہ اوقاف پنجاب نے تین روزہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
منتظم داتا دربار نے بتایا کہ جامع مسجد داتا دربار میں روحانی اجتماعات سے معروف علمائے کرام خطاب کریں گے جب کہ عرس کے دوسرے اور تیسرے دن اجتماع جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کھانے پینے اور سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت