اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پارٹی رہنما رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
جھوٹے بیانیے کے ذریعے پی ٹی آئی کی ٹیک اوور جنگ کا منظر نامہ سامنے آگیا۔ 23 جون 2023 کو علیمہ خان نے بشریٰ بی بی سے منسوب رؤف حسن کو واٹس ایپ پیغام بھیجا جس میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کا واقعہ بیان کیا گیا۔علیمہ نے رؤف کو پیغام میں کہا کہ بشریٰ کا یہ پیغام احمقانہ ہے۔
بشریٰ بی بی کا یہ ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو بھڑکا رہا ہے۔ اس پیغام کی تشہیر نہ کی جائے اور انہوں نے رؤف حسن کو ہدایت کی کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ پی ٹی آئی کے بانی کی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔پیغام میں علیمہ نے پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کو رؤف حسن سے منسوب کیا۔
بشریٰ بی بی کے پیغام میں کہا گیا کہ انہیں جیل میں اکیلے عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔پیغام میں بانی پی ٹی آئی اور جیلر کے درمیان ہونے والی جعلی گفتگو کو بنیاد بنا کر عمران خان کی موت کا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ مجھے (عمران خان) معلوم تھا کہ آپ (جیلر) مجھے مارنا چاہتے ہیں۔ اگر میں (پی ٹی آئی بانی) مارا گیا تو لوگ آپ (جیلر) کو نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں: الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا